دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ بند
کر دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت کے اس
قدم سے بدعنوانی میں اضافہ ہوگا۔مسٹر کیجریوال نے یہاں نامہ
نگاروں سے بات چیت میں الزام لگایا کہ بھارتیہ
جنتا پارٹی نے اپنے ساتھیوں کو پہلے ہی حکومت کے اس اقدام کے بارے میں مطلع
کر دیا تھا اور انہوں نے اپنے مال کو سرمایہ کاری میں لگا دیا ہے۔اس سے صرف بدعنوانی کو فروغ ملے گا